

Loading content...
درست ہو عرفاء کے وصیت ناموں کو پڑھتے ہیں تو لکھا ہوتا ہے ہمارے کفن کے اوپر ہماری فلاں عبا ڈال دینا اسکی وجہ یہ ہے کہ اس عبا کے ساتھ ہم نے چالیس سال نمازِ شب ادا کی ہے، یعنی ایک مخصوص لباس کو وہ چالیس سال تک عبادت کا ساتھی اور گواہ بنا کر رکھتے تھے، عبادت کیلئے کرنے کی چادر کا رنگ سیاہ ہو تو بہتر ہے جس رات نمازِ توسل شروع کرنا ہو اس سے پہلے اس لباس کو اپنے ہاتھوں سے طاہر کریں، یعنی پہلے صابن وغیرہ سے دھوکر پھر صابن کو اچھی طرح نکال دیں، پھر تین مرتبہ اس پر اس طرح پانی بہائیں کہ اس کے ہر ریشے پر پانی جاری ہو جائے، اس طرح طاہر کر کے اسے خشک کر لیں اس کے بعد اسے خوشبو وغیرہ لگادیں، آجکل خوشبو کیلئے پرفیومز استعمال ہوتے ہیں جن میں الکحل یعنی شراب شامل ہوتی ہے، یہ نجس ہیں، کوئی دیسی طرز کی خوشبو لگائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار