

Loading content...
مثلاً ایک آدمی نیند سے اٹھتا ہے اور دیوار پہ ہاتھ مار کر تیمم کرتا ہے اور دو رکعت نمازِ صبح پڑھ لیتا ہے، نہ پڑھنے سے اگرچہ یہ بہتر ہے کہ اس سے آدمی بے نمازوں کی فہرست سے باہر ہو جائے گا، مگر نماز کے حقیقی اور اعلیٰ درجوں کو نہ پا سکے گا، اور اہدافِ صلوا ت کا حصول نہ ہوگا، اس کے مقابلے میں کوئی شخص صبح کو اٹھتا ہے، نماز کیلئے مخصوص لباس پہنتا ہے، وضو کر کے یا غسل کر کے لباس پر خوشبو لگاتا ہے، جائے نماز کو احترام سے بچھاتا ہے، یعنی تکلف کرتا ہے اور بڑے خشوع وخضوع، یکسوئی اور حضورِ قلب سے نماز ادا کرتا ہے، تو اس کی افادیت پہلے والی نماز سے ہزار گنا زیادہ ہوگی، اس لئے پہلے نمازِ توسل کیلئے اہتمام کیا کرنا ہے وہ لکھتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار