

Loading content...
تشنگانِ زیارتِ حبیب عجل اللہ فرجہ الشریف کی تشنگی کے پیش ِنظر میں چند اعمال لکھ رہا ہوں جو یقینی طور پر مشتاقانِ زیارت کو منزل تک پہنچا سکتے ہیں، بشرطیکہ مقصد ِزیارت طلب ہدایت اور دینی راہنمائی ہو، اور نیت میں یہ پکا ارادہ ہو کہ جو مالک ووارثِ عصر عجل اللہ فرجہ الشریف حکم دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے چاہے پوری دنیا کی مخالفت ہی مول کیوں نہ لینا پڑے، اس عزم صمیم کے بعد ناممکن ہے کہ انسان اپنے مالک کی زیارت سے محروم رہ جائے، عالم بیداری یا عالم خواب میں ضرور زیارت ہوگی، اور ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا کہ زیارتِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خواب میں بھی ہو تو بیداری کی طرح ہے، کیونکہ یہ بھی اس حدیث کے مصداق ہیں کہ جس میں فرمایا گیا تھا کہ…٭ من رأنی فی المنام فقد رأنی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار