

Loading content...
پردہ نہیں رہتا بچی کو گھر سے باہر جانا پڑتا ہے غیر مردوں کی نگاہیں سادانیوں کو آلودہ کرتی ہیںبری صحبت برے خیالات کو جنم دیتی ہے اور اعلیٰ قدروں کو بھول کر گھٹیا نظریے قبول کئے جاتے ہیں،قرآن و عبادت کی جگہ ٹی وی، ناول، رومانی رسالے، جرائد،اور ڈائجسٹ وغیرہ سنبھال لیتے ہیں، روحانیت کی بجائے مادیت پیدا ہو جاتی ہے، کردار اور دامن عصمت کی صفائی اور اچھائی کی بجائے (Seductive) سڈکیٹو یا سرابی لباسوں، زیورات اور میک اپ پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے، اچھا بننے کے بجائے اچھا دِکھنے کی خواہش پیدا ہوجاتی ہے، اور نوے فی صد نام نہاد سادانیوں کے غیر سیدوں سے ناجائز عقد اسی جدید تعلیم کے مرہون منت ہیں، مغربی دنیا نے آزادیئِ نسواں سے جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر خود مغربی دنیا بے غیرتی اور شرمساری اور پچھتاوے کے جہنم میں غرق ہو چکی ہے، کیونکہ جوقومیں اخلاقی پستیوں میں گر جاتی ہیں اندر سے کھوکھلی اور سڑی ہوئی لاش کی طرح متعفن ہوجاتی ہیں، اور پھر مردار خور ہی اس پر مسلط ہوجاتے ہیں، اس لئے سادات اپنی خاندانی روایات کو نہ بھولیں، اپنی بچیوں کو حتی المقدور گھروں کے اندر تعلیم دیں اور وہ بھی شرعی تعلیم، مثلاً قرآن کریم اور کتب احادیث و مقاتل و کتب غیبت اور کتب اعمال و اخلاق پڑھنے کی حد تک، بصورت دیگر انہیں ایک سید زادی کو بدکرداروں کے حوالے کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے کل دربار امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف میں پیش کیا جائے گا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ہماری اولاد کو نیکیوں کی جزا دوگنا ملے گی، اور بدکرداری کی سزا بھی دو گنا ملے گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار