

Loading content...
سادات پر ایک فرض یہ بھی ہے کہ نسب کی حفاظت کریں، دشمنانِ سادات فتوے دے رہے ہیں کہ سید اور غیر سید میں کوئی فرق نہیں اپنی عزتوں کی حفاظت کرو، یہ تمہاری بیٹیاں تمہاری نہیں ہیں بلکہ تمہارے گھروں میں نبی زادیوں نے جنم لیا ہے، ان کی عصمت کی حفاظت تم پر فرض ہے، اس کے بدلے میں چاہے تمہیں قتل ہونا پڑے مگر ان کی عصمتوں کو یزیدی فتووں کی بھینٹ نہ چڑھنے دینا، ان کے پردے کی حفاظت اور ان کے دین کی حفاظت تم لوگوں پر فرض ہے، غیر سید پر یہ بھی جائز نہیں کہ سادات کے بستر پر بیٹھے ان کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہو اگر اجازت مل جائے تو گھر میں جاکر ادھر ادھردیکھنا بھی اس پر حرام ہے، حتیٰ کہ سادات کے اندرون خانہ استعمال ہونے والے برتنوں پر بھی نظر کرنا اس پر حرام ہے، ان چیزوں کو غیروں کی نظر سے بچانا خود سادات کا بھی فریضہ ہے، اور بیٹیوں کی پرورش میں لاپرواہی کرنے پر خود سادات کو بارگاہِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفمیں جوابدہ ہونا پڑے گا، بیٹیوں کے رشتے کے بارے میں نماز توسل
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار