

Loading content...
وجہِ عزتِ سادات ہونے کی حیثیت سے ان کا ایک حق بنتا ہے سادات کی جتنی عزت ہے، صرف اسی ذات کی وجہ سے ہے، اور جو ذات یا چیز موجب عزت ہو اس کی عزت کرنا فرض ہوتا ہے، اس لئے سادات کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے مالک خاندان شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے باعث عزت بنیں، امورِ دین میں ہر کسی کی پیروی نہ کریں، کسی کے پیچھے نمازیں برباد نہ کریں، بلکہ اپنے وارؐثِ دین ودنیا سے عرض کر کے معلوم کر لیں کہ کس کے پیچھے نماز پڑھنا ہے، کس سے دین حاصل کرنا ہے، کیونکہ دین ہر شخص سے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ مالک ِدین ودنیا سے پوچھنا ضروری ہے کہ کس کی تقلید کرنا ہے، پھر جس کا متعلق حکم ہو اسی کی تقلید و اطاعت فرض ہے، ایرے غیرے کے قدموں میں سر جھکانا سیادت کی توہین ہے، اور یہ توہین اس کی انفرادی نہیں بلکہ پورے خاندان کی توہین ہے، جیسے اعلیٰ خاندان کے لوگوں میں سے کوئی فرد اگر گھٹیا حرکت کرے تو پورا خاندان اس سے متاثر ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار