

Loading content...
شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام بہت بڑے مظلوم تھے، مگر پھر بھی ان کے خاندان والے ان کے ساتھ تھے، مگر اس مظلوم کی غربت کا یہ عالم ہے کہ اپنوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے، سادات جو اولاد کہلاتے ہیں، وہ بھی روتا ہوا تنہا چھوڑ کر داد ِعیش دے رہے ہیں، بلکہ اپنی بدکرداری سے ان کے دکھوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، بلکہ ان کی غیبت کو، ان کے خون رونے کو، ان کی تنہائی کو کچھ بھی نہیں سمجھتے، جب دوست دکھ میں شریک نہ ہوں تو دکھ ہوتا ہے، لیکن اگر وہ اس دن جشن مسرت بھی منانا شروع کردیں تو بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے، دوست کا پھول پتھر سے بھی بھاری ہوتا ہے، تو اس کا پتھر کتنا بھاری ہوگا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار