

Loading content...
خاندان کے ایک دکھی اور مظلوم فرد کی حیثیت سے بھی سادات پر کچھ حقوق عائد ہوتے ہیں ویسے تو ہر مظلوم کی نصرت کرنا، ہمدردی کرنا، حمایت کرنا فرض ہے مگر جب وہ اپنے خاندان کا ہو تو ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، اگر وہ مظلوم اپنے ہی خاندان کا کوئی بزرگ ہوتو اہمیت اور بڑھ جاتی ہے، پھر وہ اپنا امام، قبیلہ کا چیف، بزرگوں کی دستار کا وارث ہوتو اس کا یہ حق لاکھوں گنا بڑھ جاتا ہے یہ وہ مظلوم ہیں کہ پانچ سال کی عمر میں ظالموں نے والد کا سایہ سر سے چھین لیا، والد کی تدفین میں شریک بھی نہ ہونے دیا، بچپن میں گھر سے نکال دیا، بیوہ والدہ صلوات اللہ علیہا کو روتا چھوڑ کر غیبت اختیار کرنا پڑی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار