

Loading content...
عارف ابطحی ایک سید کا لکھتے ہیں کہ انہیں ایک مشکل درپیش ہوئی تو انہوں نے سید علیؐ بن طائوس کی وصیت کے مطابق استغاثہ کیا اور عرض کی اے ہمارے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف آپ اس رشتہ دار ی کی رعایت فرمائیں جو ہماری آپ سے ہے، اس کے بعد انہیںامام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوئی تو انہوں نے مایوس کن لہجے میں فرمایا کہ تمہیں فلاں فلاں نعمت ملی ہے تو ہم نے دی، فلاں فلاں مشکل آئی تو ہم نے رفع فرمائی، ہم نے تو ہمہ وقت اس رشتہ داری کا لحاظ رکھا ہے، کبھی تم سادات نے بھی مجھے اپنا قریبی سمجھا ہے، کیا رشتہ داروں سے یہی سلوک کیاجاتا ہے جو تم ہمارے ساتھ کر رہے ہوتمہیں کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ ہمارے شب روز کیسے گزر رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار