

Loading content...
دستارِ سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وارث ہونے کے ناطے ان کے کچھ حقوق ہم سادات پر عائد ہوتے ہیں، چونکہ سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم خدا کا حکم ہے، گویا یہ ہمارے دور حاضر میں نائب خدا ہیں، ان کے ساتھ ہمارا جو رویہ ہوگا وہ بالواسطہ اللہ جل شانہ کے ساتھ قرار پائے گا، اور تعمیل احکام کا ہمارے اوپر فریضہ زیادہ بنتا ہے کیونکہ باپ کا حکم کوئی دوسرا مانے یا نہ مانے اولاد پر والدین کی اطاعت فرض ہے، سادات درجہئِ اول کے محکوم ہیں، اور امتی ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے سادات عظام کو ان کے فرمائے ہوئے حلال وحرام پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، کیونکہ نافرمانی کرنے پر ان کا دوہرا جرم شمار ہوگا ایک خداورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کا جرم، دوسرا شفیق والد کی نافرمانی کا جرم، اس لئے سزا بھی دوہری ملے گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار