

Loading content...
گھر میں جب بھی کوئی میٹھی ڈش وغیرہ بنائیں یا پلائو یا زردہ وغیرہ یا پر تکلف کھانا پکانے کا ارادہ ہوتو اسے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا صدقہ یا نیاز قراردے کر پکائیں، بچوں اور بڑوں کو بتائیں کہ آج گھر میں شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نیاز یا صدقہ ہے، یہ ضروری نہیں کہ باہر کے لوگوں کو شامل کریں بلکہ گھر میں ہی اس کو استعمال کریں، لیکن صدقہ یا نیاز کی نیت ہونا چاہیے، اور کھانے پر با وضو بیٹھ کر دعا اللہم کن لولیک اور صلوات کاملہ ضرور پڑھیں، پھر اسے اہل خانہ میں تقسیم کریں، اس سے ایک تومولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر اور دعا ہوتی رہے گی، ساتھ ہی سارے گھر والوں میں تشویق بھی ہوتی رہے گی، محبت پیدا ہوتی رہے گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار