

Loading content...
اپنے جانوروں کے ساتھ حسن ِسلوک کریں، کھلانا پلانا اچھا ہو اور انہیں گالی گلوچ اور بد دعا تک نہ دیں، اور ان کی خدمت مال امام علیہ الصلوات والسلام سمجھ کر کریں اور انہیں مارنا ہرگز مناسب نہیں ہے ،خرید وفروخت کے معاملات میں دو رکعت نماز پڑھ کر استخارہ کریں اور استخارے پر ہر صورت میں عمل کریں چاہے بظاہر کتنا بڑا نقصان ہی کیوں نہ نظر آئے اور استخارہ اس نیت سے نہ کریں کہ فائدہ کس میں ہے، بلکہ اس نیت سے کریں کہ ہمارا مالک کیا چاہتا ہے، چاہے اس میں نقصان ہی کیوں نہ ہو، بلکہ استخارے کی نیت ہی نفع و نقصان سے ماوریٰ ہوکر یہ کریں کہ میرے مالک عجل اللہ فرجہ الشریف جیسی آپ کی مرضی ہو وہی پوری ہو، اور اس کو پورا کرنا چاہتا ہوں، آپ مجھے اپنی مرضی سے آگاہ فرمائیں،استخارہ مابین الصلواتین یعنی دو نمازوں کے درمیان میں کیا جائے تو بہتر ہے جیسے ظہر وعصر کے درمیان یا مغرب وعشاء کے درمیان یا تہجد اور صبح کے درمیان استخارہ کرنا بہتر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار