

Loading content...
ماں جب بچے کو پہلا دودھ پلائے تو اس سے مخاطب ہوکر کہے کہ تمہیں اپنا بیٹا یا بیٹی سمجھ کر نہیں، اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا صدقہ وقربانی سمجھ کر دودھ پلا رہی ہوں، اور یہ بھی بہتر ہے کہ جب بھی ماں بچے کو دودھ پلائے باوضو ہو اور جب تک بچہ دودھ پیتا رہے، ماں صلوات کاملہ کا ورد جاری رکھے، اس سے بچے میں سعادت اور مؤدتِ آل محمدعلیہم الصلوات والسلام خصوصاً شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی محبت ماں کے دودھ میں شامل ہوکر جزو بدن بنتی ہے اور بچہ بڑا ہوکر صالح اور نیک ثابت ہوتا ہے اور یہ بھی کہے کہ یہ دودھ امام علیہ الصلوات والسلام کا صدقہ سمجھ کر پیو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار