

Loading content...
ہر کام کی ایک نیت ہوتی ہے اور اسی پر عمل کی جزا وسزا کا انحصار ہوتا ہے، اسی طرح عقد وتزویج کی بھی ایک نیت ہے کیونکہ عقد ِنکاح بھی ایک عبادت اور فعل شرعی ہے اور سنت ہے، اس لئے اسے حظا نفس اور تکمیل خواہشِ نفسی کا ذریعہ نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ اسی شرعی پراسس (Process) سے بڑے بڑے بزرگان دین اور اولیاء کرام عالم شہود میں آئے ہیں، اور یہ بھی مسلّمہ ہے کہ جو شخص اس مقدس سنت کو خواہش ِنفس کی تکمیل کا ذریعہ ہی سمجھتا ہے اس کے ہاں بیٹے کم اور بیٹیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں، اور جو اس سنت مقدسہ کو عبادت سمجھ کر ادا کرتا ہے وہ اولادِ صالح سے ضرور سرفراز ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار