

Loading content...
شبیہات علم پاک، تعزیہ پاک، ذوالجناح پاک کے قریب جوتے پہن کر جانا، بغیر وضو کے جانا، ان شبیہوں کی طرف پشت کر کے چلنا، یا ان کے سائے پر قدم رکھنا بھی احترام کے خلاف ہے، سوائے شرعی مجبوری کے ،میرے ایک محترم دوست جو نیک اور صالح بھی ہیں اور پیش نماز بھی ہیں ان کو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت کا شرف حاصل ہوا تو وہاں ایک مسئلہ انہیں مولا علیہ الصلوات والسلام نے سمجھایا، وہاں صحن امام بارگا ہ میں سے تو احتراماً جوتے پہن کر نہ گزرتے تھے مگر باہری راستہ سے جوتے پہنے اوپر مسجد کے دروازہ تک جاتے تھے، انہوں نے دیکھا کہ جب مولا علیہ الصلوات والسلام نے انہیں بلایا تو وہ اس مسجد میں اسی طرح جوتے پہنے ہوئے گئے اور سیڑھیوں سے گزر کر جوتے ہاتھ میں لئے تاکہ محفوظ جگہ رکھیں، لیکن جب جوتے رکھنا چاہے تو وہ ہاتھوں سے چمٹ گئے، انہوں نے بہت کوشش کی مگر جوتے ہاتھ سے جدا نہ ہوئے، انہوں نے مولا علیہ الصلوات والسلام کے قریب کھڑے ہوئے ایک غلام سے عرض کی کہ مجھے ان جوتوں سے نجات دلا دو تو انہوں نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار