

Loading content...
ماتم کا اختتامیہ نوحہ کوئی استغاثہ نما ہونا چاہیے، جس میں مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف سے یہ عرض کیا گیا ہو، اے ہمارے والیء زمانہ عجل اللہ فرجک اب تو آپ آجائیں، صدیوں سے دخترانِ امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام سوگوار ہیں، اپنے گھروں کی آبادی کی منتظر ہیں، شہزادہ قاسم علیہ الصلوات والسلام کی شادی اور سہرہ بندی کی منتظر ہیں اور جوان بیٹوں کی رسم حنا وتقریب مسرت کو ترس رہی ہیں، اور ہماری آنکھیں آپ کے خانہئِ ویراں کی رونقوں کو ترس رہی ہیں، شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی بہنیں بھائی کی جوانی کے دیدار کر ترس رہی ہیں، اور سوگوار مائوں کی جھولیاں معصوم بچوں کیلئے، اور ان کے لب ہائے مبارک لوریوں کیلئے بیقرار ہیں، معظمہئِ کائنات وارثِ فدک بی بی صلواة اللہ علیہا اور ان کی مظلوم اولاد ظالمین وغاصبین کا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار