

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اس کا ذکر اس نام سے کریں کہ جو اسے پسند ہو اور پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا یہ دستور تھا کہ کسی مومن کو نام سے نہیں پکارا کرتے تھے بلکہ اس کی کنیت سے بلاتے تھے، اور یہی حسن تخاطب ہے، اسی لئے مومنین پر بھی لازم وواجب ہے کہ ان پاک ذوات علیہم الصلوات والسلام کو کنیت والقاب سے یاد کریں، جیسا کہ ان کے اپنے زمانے کے مومنین کا معمول تھا کہ وہ یابن رسول اللہ جعلت فداک کہہ کر مخاطب کر تے تھے، اسی طرح ہم پر بھی اسی طرح ذکر کرنا واجب ہے یعنی ا سلوبِ یہی ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار