

Loading content...
ماتمی گروپ ہمارے نوجوانوں پر مبنی ہوتا ہے اور یہ ہمارے ہر اول دستے کا مقام رکھتے ہیں، جملہ پروسیشنز (Processions)( جلوسوں) میں ان کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے اوریہ گروپ جفا کش اور جفا جو قسم کا ہوتا ہے موسم سے لڑنا سردی، گرمی، بارش، برف باری، دھوپ، چھائوں، غرض ہر قسمی صعوبات کی پرواہ کئے بغیر یہ جانباز مشعل عزا کو روشن رکھتے ہیں، ماتم کرنا اور مسلسل کرنا یعنی ہاتھ سے، زنجیر سے، چاقو، بلیڈ، قمہ وشمشیر سے، یہ اپنے جسم کو سرتاپا خون سے رنگین کر کے شہدائے کربلا کی زندہ شبیہ بن جاتے ہیںمیں یہ سمجھتا ہوں کہ جس طرح شیعیت کی شہ رگِ حیاتِ عزاداری ہے، اسی طرح عزاداری کی شہ رگِ حیات یہ ماتمی گروپس ہیں، کیونکہ اس گروپ میں بلا امتیاز مذہب و ملت ہر مکتبہ فکر کے نوجوان شریک ہوتے ہیں، محبت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار