

Loading content...
سامعین کیلئے لازم ہے کہ وہ باوضو آئیں اور اس نیت سے آئیں کہ ہم بارگاہِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف میں پرسہ دیں گے اور دعا کریں گے، کہ ان کی جد ِاطہر کا انتقام جلدی ہو، ان کے گھر میں دوبارہ خوشیاں لوٹ آئیں، بعض عرفا کا تو یہ معمول بھی رہا ہے کہ وہ جب مجلس میں حاضر ہوتے تھے تو غسل زیارت امام علیہ الصلوات والسلام کر کے دو رکعت نماز توسل پڑھ کر حاضر ہوتے تھے، اگرچہ یہ اس دور میں عوام کیلئے قدرے مشکل ہے، مگروضو تو آسان ہے، کیونکہ یہ عبادت ہے، اس لئے وضو اس کے مقام کو پہچاننے میں معاون ثابت ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار