

Loading content...
بعض ذاکرین و مقررین رب ذوالجلال والاکرام اور محمدؐ وآل محمدؐعلیہم الصلوات والسلام کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑاکر دیتے ہیں، اس طرح ایک تو عزاداری کی پاکیزہ فضا نفرتوں سے متعفن ہو جاتی ہے، ساتھ ہی عزاداری کی اہمیت تو ختم ہوتی ہی ہے مگر اعمال کی طرف بھی توجہ نہیں ہو پاتی اور آدمی الجھ سا جاتا ہے، اس لئے مناسب ہے کہ اعمال وفروعات کو خطباتِ جمعہ میں امر بالمعروف کی تکمیل کیلئے بیان کیا جائے، بلکہ بہتر صورت یہ ہے کہ لوگوں کو نیک اور صالح بنانے کیلئے اعمال صالحہ کی ترویج اس انداز میں کی جائے کہ ان کی توجہ اصل روحِ اعمال صالحہ کی طرف مبذول کرائی جائے، یعنی شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے محبت پیدا کی جائے اور اس محبت کے ماتحت انہی کی ذات کو خوش کرنے کیلئے نیک بننے کی تشویق کی جائے کیونکہ جو عمل محبت کے ماتحت واقع ہوتا ہے وہ خالص ہوتا ہے اورجملہ اعمال کی روح خلوصِ نیت ہے لہٰذا لوگوں کے دلوں میں اپنے مولا کی محبت کاشت کریں گے تو اعمال کی طرف خود بخودتوجہ ہوجائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار