

Loading content...
بعض ذاکرین کم علمی کی وجہ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ یہ صف ِماتم قیامت تک بچھی رہے (خدا نہ کرے ) یہ دعا خلوص کے منافی ہے بلکہ ہمیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ رب ذوالجلال والاکرام تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے گھر میں صدیوں سے صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اب اس گھر کو ابدی مسرت کے پھولوں سے بھر دے، اب تو یہ صف ماتم لپیٹنی چاہیے، اور معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا کی پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہن لباس سوگ اتاریں، دوبارہ اپنے آنگن کو خوشی کی بہار کے پھولوں سے بھرا ہوا دیکھیں، ان کے مصائب کا خاتمہ ہو، ان کے ہر ظلم کا انتقام ہو، ان کے آنسو مسرت وانبساط کے تبسم میں بدل جائیں (آمین )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار