

Loading content...
یہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ واجب غیر مشروط کے مقدمات بھی واجب ہوتے ہیں، مثلاً نماز واجب غیر مشروط ہے اس کا مقدمہ وضو ہے جو واجب ہے اب وضو کا مقدمہ پانی یا خاک ہے، ان کا پاک وطاہر وطیب ہونا واجب ہے، غصبی پانی سے وضو ہوتا ہی نہیں ہے، جب وضو نہ ہوگا تو نماز کیسے ہوگی؟یعنی واجب غیر مشروط کے مقدمات بھی واجب ہوتے ہیں، عزا وبکا بھی واجب غیر مشروط ہے اس لئے اس کے مقدمات بھی واجب ہیں، اس میں شرطِ اوقات تک نہیں ہے، ہر حال میں واجب ہے، مجمع قلیل وکثیر کی شرط نہیں ہے، خلوصِ نیت شرط ہے، چونکہ یہ واجب غیر مشروط کے مترادف ہے اس لئے اس کے مقدمات بھی واجب غیر مشروط کی طرح ہیں، مگر ہمیں اس معاملہ میں بالکل نابلد رکھا جارہا ہے، جس طرح نماز اور زیارتِ مشاہد مقدسہ کے احکام ہیں، بالکل اسی طرح کے احکام یہاں عائد ہوتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار