

Loading content...
مجالس عزا مکتبہ ِحق کی شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں، اور احیائے علوم آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام اورترویج ِ مذہب ِ محمدؐوآل ِمحمدؐعلیہم الصلوات والسلام کاموجب اور ذریعہ ہیںاوریہی مجالس ذریعہ تشویق ومحبت ِ آل محمدؐعلیہم الصلوات والسلام ہیں،ساتھ ہی یہ مجالس عوام کے حصولِ علم کا عوامی ذریعہ بھی ہیں، ان کے جہاں لاکھوں دیگر فوائد اور منافع ہیں وہاں یہ مجالس بیداریئِ شعور کا وسیلہ بھی ہیں اور جو سامعین یہاں تشریف لاتے ہیں ان میں ہر طبقہئِ فکر وشعور کے لوگ موجو دہوتے ہیں اور کثرت سیدھے سادے مومنین کی ہوتی ہے ،اس لئے مقررین وذاکرین پر ان کے دین وعاقبت کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جس کا احساس کم ہوتا جارہا ہے، حالانکہ یہ مجالس عزا ایک اجتماعی عبادت کی حیثیت رکھتی ہیں اور عبادت کے طور پر منعقد کی جاتی ہیں، مقررین اور سامعین زبانی طور پر تو یہی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم عبادت کر رہے ہیں مگر ابھی تک اس عبادت کو مقام عبادت نہیں مل سکا، جو کہ ملنا چاہیے تھا، کیونکہ عبادات ہمیشہ مشروط بہ مقدمات ہوتی ہیں، جیسے نماز عبادتِ غیر مشروط ہے اور زکوٰة عبادت مشروط ہے یعنی نماز ہر حال میں واجب ہے اس لئے اسے واجباتِ غیر مشروط میں رکھا جاتا ہے اور زکوٰة واجب مشروط اس لئے ہے کہ اگر آدمی صاحب نصاب نہیں تو اس پر زکوٰة واجب نہیں ہے، عزاداری بھی واجباتِ غیر مشروط میں شامل مانی جاتی ہے حالانکہ اس کا مقام اس سے بھی اونچا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار