

Loading content...
وہ نوجوان جب اس ریوڑ کو لے کر بادشاہ کے قصر کو روانہ ہوا تو پوری طرح اسلحہ سے لیس ہوکر روانہ ہوا، کیونکہ اس کے کاندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری کا بوجھ تھا، ان معصوم جانوروں کو سیدھے راستے پر چلانا، ان کی کمزوریوں اور نادانیوں کو برداشت کرنا، ان کی خوراک وآرام کا خیال کرنا، تھکا دینے والے سفر سے بچنا، چاروں طرف سے جنگلی جانور حملہ آور ہو رہے تھے، ہر طرف دوڑ دوڑ کر ان کو بھگانا، بھٹکنے والی بھیڑ بکریوں کو دوڑ کر واپس ریوڑ میں لانا، کمزور وناتواں کو کاندھوں پر رکھنا، ڈاکوؤں اور چوروں سے ہمہ وقت چوکنا رہنا، یہ کتنی ذمہ داریاں تھیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار