

Loading content...
شکوک وشبہات کی تردید کر کے کاروانِ ضعفاء کو باب اللہ تک امن و امان سے لائیں ،اس حقیقت کو سمجھانے کیلئے ایک تمثیل پیش کرتا ہوں، ایک بادشاہ نے کسی نیک سیرت جوان کو اپنی بھیڑوں بکریوں کے ریوڑ کا امین بنایا اور کہا کہ میں اپنے گھر جارہا ہوں جو اس جگہ سے 50میل دور ہے، راستے میں جنگل ہے جس میں درندے رہتے ہیں، تم میرے اس ریوڑ کو میرے گھر تک پہنچا دوگے تو تمہیں انعام ملے گا، تم جانتے ہو کہ یہ بھیڑ بکریاں میرے گھر کا راستہ نہیں جانتیں، اگر یہ آنا بھی چاہیں گی تو نہ آسکیں گی، راستہ میں بھٹک جائیں گی، اور نہ ہی یہ اپنی حفاظت کر سکتی ہیں، جبکہ جنگل میں ہزاروں درندے ہیں، چور ڈاکو بھی ہیں لہٰذا یہ کام تم نے کرنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار