

Loading content...
اور دور دراز علاقوں میں مومنین پر جو اعتراضات کئے جاتے تھے اور ان کے دلوں میں جو شکوک وشبہات پیدا کئے جاتے تھے ان کا دفاع بھی بہ تائیدِ ہادیِ دوراں وہ علماء ہی کیا کرتے تھے جیسا کہ لا تعداد روایات میں ہے کہ کسی دشمن سے مناظرہ ہوا اور اصحاب آئمہ علیہم الصلوات والسلام نے انہیں مسکت جواب دیئے، پھر ان کا ذکر بارگاہِ قدسی میں ہوا تو فرمایا یہ جوابات تمہیں ہماری طرف سے عنایت ہوئے تھے اور اہلِ حق کو یہاں تک حکم فرمایا کہ اگر تمہیں ہمارے حق کیلئے مناظرے کی طرح مباہلہ بھی کرنا پڑے تو نہ ڈرنا، ہم تمہاری نصرت فرمائیں گے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار