

Loading content...
علمائے ربانیین کا کردار ایک نبی جیسا ہوتا ہے، جیسے انبیائعلیہم السلامدرسِ عرفانِ توحید دیتے ہیں، اسی طرح علمائے کرام درسِ عرفانِ نبوت وامامت دیتے ہیں اور دورِ غیبت میں منصب ِعلم زیادہ اہم ہو چکا ہے کیونکہ ظاہراً حجت اللہ فی العالمین موجود نہیں ہیں اور دشمن کو ریشہ دوانیوں کا موقعہ مل چکا ہے اور سیدھے سادھے لوگوں کے دلوں میں وجودِ حجت عجل اللہ فرجہ الشریف اور ان کے خصائص و صفات و اختیارات وعظمت کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کا موقعہ ملا ہوا ہے، دشمن نے لبادۂ اہل حق اوڑھ رکھا ہے، اشرارِ خلق اللہ دین حق میں آرائے فاسدہ کو داخل کر رہے ہیں، وارث آلِ محمدؐ ولی العصر والزمان حجت دوراں عجل اللہ فرجہ الشریف اور ان کے آبائے طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے منصب وعظمت پر اعتراضات سے شکوک وشبہات کو جنم دے رہے ہیں، اس لئے علمائے حق کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار