

Loading content...
یہ حقیقت ہے کہ انسان جتنا غریب ومفلس ہوگا فرائض وحقوق کی مقدار اس پر کم ہوتی چلی جاتی ہے اور حسابِ حشر میں بھی اختصار ہوتا چلا جاتا ہے ،مال بڑھتا ہے تو حقوق وفرائض بھی بڑھتے ہیں، حسابِ حشر بھی بڑھتا ہے ،یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی بھی نبی کی سب سے پہلے غرباء ہی نے تصدیق کی ہے اور سرکشی اور تکذیب سب سے پہلے امیروںہی نے کی ہے ،دین حق میں زیادہ تعداد اسی طبقے کے لوگوں کی ہوتی ہے اور دین حق کیلئے جب بھی قربانیوں کا وقت آتا ہے تو یہی لوگ قربان ہوتے ہیں، ان کی مالی قربانیوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے، متمول کے ایک لاکھ روپے سے غریب کا ایک روپیہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار