

Loading content...
اسی سے حق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر استدلال کیا جا سکتا ہے کہ ان کے سامنے جھکنا کتنا ضروری ہے؟، ان کے سامنے اور ان کے منسوبات کے سامنے جھکنا واجب ہے، مومن بھی تو انہی سے منسوب ہے، اس لئے اسے جھکنا فرض ہے، پھر ان کے فرامین میں مین میخ نکالنا بھی تکبر ہے، ان کی احادیث میں کیڑے نکالنا اور ان کی تکذیب کرنا بھی گناہ ہے، اسی لئے علماء وعرفاء کا آخری فیصلہ یہ ہے کہ اگر تمہیں کوئی ایسی حدیث نظر آئے کہ جو حقیقت کے بالکل خلاف ہو تو بھی اس کی تکذیب نہ کرنا، بلکہ اسے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی طرف لوٹا دینا اور کہنا کہ یہ ہے تو حق مگر اس کا مقصد کیا ہے وہ پاک ہی جانتے ہیں، اسے متشابہات میں سے سمجھنا، اس پر عمل نہ کرنا، مگر تکذیب نہ کرنا، کیونکہ یہ بھی تکبر ہے جو باعثِ خسارۂ آخرت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار