

Loading content...
اسی طرح اپنے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف سے جب روحانی رابطہ ہوتا ہے تو ان کا ہر فرمان ایک راز ہوتا ہے، اسے بیان کرنا جرم عظیم ہے، ان کا ہر فرمان صرف تمہارے لئے ہے، اگر تمہیں کسی کے عیب یا غلطی سے آگاہ کیا جاتا ہے تو اس کا مقصد یہ سمجھو کہ تمہیں آگاہ فرمایا گیا ہے کہ تم ایسی حرکت نہ کرنا ایسی غلطی نہ کرنا، اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ تم اس شخص کو آگاہ کرو، ہاں اگر آگاہ کرنے کا حکم بھی ہوتو پھر کیا جا سکتا ہے، اسی طرح معارف کے خزائن بھی راز ہیں، انہیں چھپانا بھی فرض ہے، بلکہ اپنے پرائے سے چھپانا واجب ہے، اس میں کسی مومن کو بھی شریک نہیں کیا جا سکتا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار