

Loading content...
حقوق الاخوان میں سے یہ بھی ایک حق ہے کہ اس کے دشمنوں سے دور رہا جائے، کیونکہ دوست کا دشمن بھی دشمن ہی ہوتا ہے، اور دشمن کا دوست بھی دشمن ہی ہوتا ہے، اس لئے اپنے بھائی کے دشمن اور اس کے دشمنوں کے دوستوں سے دور رہنا اور ان سے نفرت کرنا اور ان کو اپنا ذاتی دشمن سمجھنا فرض ہے اسی طرح یہ بھی فرض ہے کہ اپنے وارث پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے دشمنوں اور ان کے دشمنوں کے دوستوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ کلیہ ہے کہ جو دشمنی نہیں کر سکتا، وہ دوستی نہیں کرسکتا اس لئے واجب ہے کہ دشمن سے، اس کے کردار سے، اس کی سیرت سے، اس کے جملہ معاملات سے نفرت کرنا چاہیے، تبریٰ کے معنی فقط گالیاں دینا نہیں بلکہ عملی طور پر دشمن سے دوری اختیار کرنا ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار