

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اپنے بھائی کیلئے وہ چیز پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے اور جس چیز سے خود کراہت کرتا ہے اسے اپنے بھائی کیلئے بھی مکروہ سمجھے، مثلاً انسان اپنے لئے کیسا دوست پسند کرتا ہے اپنے لئے کیسا رویہ پسند کرتا ہے، بس ویسا ہی اپنے بھائی کیلئے خود بن جائے، اسی طرح اپنے مالک پاک شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے کرنا اوجب ہے، یہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ جیسے ہم اپنے مالک کے دوست ہیں کیا ایسا نافرمان دوست ہم اپنے لئے پسند کرتے ہیں؟، کیا ایسا منافقانہ رویہ اپنے لئے برداشت کرتے ہیں؟، کیا ایسا لا پرواہ غلام اور نوکر ہم اپنے لئے پسند کرتے ہیں؟ کہ جو تنخواہ ہم سے لے اور کام اپنی مرضی کا کرے ؟کیا ایسا تعلق دار ہم پسند کرتے ہیں؟ کہ جو اپنی جملہ ضروریات ہم سے پوری کرے اور ہمارا ایک بھی کہا نہ مانے؟ ایک اچھا دوست، اچھا بیٹا، اچھا غلام، اچھا بھائی، اچھا ہمسایہ کیسا ہوتا ہے؟وہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار