

Loading content...
اس دور میں ہم اپنے مالک مطلق عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کر سکتے ہیں یعنی ان کے ذکر کا احیاء بھی نصرت ہے، ان کی انتظار میں رہنا بھی نصرت ہے، ان کے فضائل ومصائب کا بیان بھی نصرت ہے، ان کی مدح وثنا میں نظم و نثر میں کچھ لکھنا بھی نصرت ہے اورمومنین کے دلوں میں ان کی محبت بھرنا بھی نصرت ہے، مومنین کو ان کے در اطہر کی اور ان کے حقوق کی معرفت کروانا ان کی ذات سے رابطہ پیدا کرنے کا شوق دلانا بھی نصرت ہے، اسی طرح سے نصرت کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، اس طرح سے نصرت کرنے کے بعد پھر دعا کی حد آتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار