

Loading content...
ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نعماتِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے مکافات اور بدلہ دینے سے عاجز ہیں، جن کے احسانات ہم شمار نہیں کر سکتے ان کا بدلہ کیسے دے سکتے ہیں؟ اس لئے ہم پر واجب ہے کہ ہم اپنے منعم ومحسن کی مدح وثنا سے غافل نہ ہوں، ہم اگر کچھ دے نہیں سکتے تو دعا تو دے سکتے ہیں، ان کی مدح وثنا تو کر سکتے ہیں، اپنے بچوں کو یہ تو بتا سکتے ہیں کہ جملہ نعمات ہمیں اس پاک ذات کی طرف سے ملتی ہیں، لوگوں کے سامنے تو یہ بیان کر سکتے ہیں کہ یہ نعمات ہمارے منعم و محسن عجل اللہ فرجہ الشریف کی عطا کردہ ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار