

Loading content...
ہمیں جتنی نعمات میسر ہیں وہ ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات صد برکات کے طفیل ہی ملی ہیں، ورنہ شکم مادر سے تو کوئی شخص کوئی چیز نہیں لایا جو ملا ہے اللہ عزوجل کے ید باسطہ یعنی شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے ملا ہے، اب اس کا بہترین بدلہ یہ ہے کہ ہم ان کی عطا کردہ نعمات کو، مال ودولت کو، اولاد کو ان کی اطاعت میں صرف کریں، یہ اعضا وجوارح، ہاتھ، پائوں، آنکھیں، زبان، کان اور شعور یہ بھی نعمات ہی کے دائرے میں آتے ہیں، اس لئے انہیں بھی ان کی رضا کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، یہی مکافاتِ صلہ ہے، یعنی مال کو ان کی راہ میں اور اعضا کو ان کی اطاعت میں صرف کرنا فرض ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار