

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے ساتھ جو وعدہ کیا جائے اسے پورا کیا جائے، ویسے تو ایفائے عہد کا عمومی حکم موجود ہے مگر مومن بھائی کے ساتھ اس کی زیادہ تاکید ہو جاتی ہے، ہمیں جو ادعیہ تعلیم فرمائی گئی ہیں ان کا مضمون یہ بھی ہے کہ اے اللہ ہم اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ عہدِ نصرت کرتے ہیں اور ان کی بیعت کا اعادہ کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی اطاعت وبیعت کا قلادہ ہماری گردن میں قیامت تک رہے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار