

Loading content...
حقوق الاخوان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسے ہدیہ یعنی تحفہ دیا جائے، اس سے دونوں کے مابین محبت بڑھتی ہے، اس کے بہت زیادہ فضائل لکھے گئے ہیں، یہاں تک لکھا ہے کہ جو آدمی اپنے بھائی کو ہدیہ دے گا قبر میں ایک فرشتہ مؤکل کیا جائے گا جو قیامت تک اس کیلئے ہدیے لاتا رہے گا، شرط یہ ہے کہ ہدیہ پاک مال سے دیا جائے، مال حرام سے نہ دیا جائے، اس کا قیمتی ہونا ضروری نہیں، کیونکہ ہدیہ دینے والے کی استطاعت وحیثیت کے مطابق ہوتا ہے، نہ کہ لینے والے کی حیثیت کے مطابق،اسی طرح امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں ہدیہ دینا فرض ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار