

Loading content...
مومنین کے حقوق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب وہ قرض طلب کرے تو اسے قرض دینا چاہیے، قرآن مجید میں اللہ نے فرمایا ہے ،من یقرض اللہ قرضا حسنا وہ کون ہے کہ جو اللہ عزوجل کو قرض حسنہ دیتا ہے، اس کی تفسیر میں آیا ہے کہ اس کا ایک مقصد تو یہ ہے کہ کون ہے جو مومن بھائی کو قرض دیتا ہے، اور اس کا حقیقی مقصد یہ ہے کہ کون ہے جو اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی راہ میں مال خرچ کرتا ہے، کیونکہ جس نے ان کی راہ میں خرچ کیا ہے گویا اس نے اللہ عزوجل کو قرض دیا ہے، یعنی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی راہ میں مال خرچ کرنا بھی فرض عظیم ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار