

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اسے اذیت دینے سے اجتناب کیا جائے یعنی کوئی ایسا کام نہ کیا جائے کہ جس سے اسے جسمانی یا روحانی اذیت پہنچے ،اس حق سے بھی حق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر استنباط کیا جا سکتا ہے کہ جب مومن کو اذیت دینا حرام ہے تو وارثِ مومنین عجل اللہ فرجہ الشریف کی پاک ذات کو نصیب ِدشمناں اذیت دینا کتنا بڑا جرم ہوگا؟ انہیں اذیت اس وقت پہنچتی ہے کہ جب ہم میں سے کوئی آدمی برا کام کرتا ہے، یا مومنین کو اذیت دیتا ہے، یا مراسم عزا میں ریا کاری کرتا ہے، الغرض ہماری بدکرداریوں سے انہیں اذیت پہنچتی ہے کیونکہ ہمارے اعمال کا وہ بلا واسطہ مشاہدہ فرماتے ہیں بعض روایات میں ہے کہ ہر شام کو ملکوت لوگوں کے اعمال نامے ان کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں اور مومنین کے غلط کام دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار