

Loading content...
حقوقِ مومنین میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مومن اپنے بھائی کا دل خوش کرے، یعنی ایسے کام کرے کہ جس سے اس کا دل خوش ہو، فرمان ہے کہ جس نے مومن کو خوش کیا ہے اس نے گویا اللہ کو خوش کیا ہے ،اس سے بھی حق ِامام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر استنباط کریں یعنی ان کے پاک دل کو بھی خوش کرنا کتنا بڑا فریضہ ہے، اور ان کی خوشی اس میں ہے کہ ان کی نافرمانی نہ کی جائے، وہ ذات ہمارے اعمال اور کردار کو اچھا دیکھ کر خوش ہوتی ہے، اس لئے ہم پر واجب ہے کہ ہم ان کی خوشنودی کیلئے نیک بنیں ان کی خوشنودی کیلئے عبادات کریں، ان کی خوشنودی کیلئے ماتم وعزاداری کریں، اور ان کی خوشنودی کیلئے محرمات شرعیہ سے اجتناب کریں، فرمان ہے کہ ہمیں مومن کی توبہ سے بہت خوشی ہوتی ہے، اس لئے توبہ اور استغفار کرکے انہیں خوش کریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار