

Loading content...
ایک مومن کا دوسرے پر وصل بھی ایک حق ہے، یعنی مومن کا مومن سے ہر حال میں متصل رہنا فرض ہے، چاہے دکھ ہو یا سکھ اس کا ساتھ دے اور اسے مصیبت میں تنہا نہ چھوڑا جائے، جیسا کہ ہمیں کلیہ دیا گیا ہے کہ خاذل قاتل کا بھائی ہے ،اس دور میں مومنین پر لازم ہے کہ زمانہ چاہے جتنی مخالفت کرے اپنے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کی اطاعت سے دست کش نہیں ہونا چاہیے، تقیہ کی چادر لپیٹ کر ان کی ذات سے متوسل رہے اور دن رات اس کی سوچ کا مرکز امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات پاک کو ہونا چاہیے، اس وقت تک اپنے دین کو درست نہیں سمجھنا چاہیے جب تک مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے دیدار سے آنکھیں ٹھنڈی نہ کر لے، اور ان کے وصل کی بار بار سعادت حاصل کرے اور قدم قدم پر رہنمائی حاصل کرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار