

Loading content...
مومنین کے حقوق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کی فریاد رسی کی جائے، جب وہ استغاثہ کرے تو فوراً اس کی مدد کی جائے، اس کے بارے میں بہت تاکید ہے کہ جو فریاد رسی نہ کرے گا وہ ظالمین کی صف میں شمار کیا جائے گا اور کل بروزِ حشر خالق بھی اس کی فریاد رسی نہ کرے گا ،فی زمانہ ہمارے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف بھی شب روز استغاثہ فرما رہے ہیں کہ کون ہے جو ہماری نصرت کرے، ہمارے لئے اپنی مرضیاں چھوڑ دے؟ دورِ غیبت کو مومنین کا زمانہئِ امتحان قرار دیا گیا ہے اور پرکھا جارہا ہے کہ کون اپنے دین پر اور اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی اطاعت پر باقی رہتا ہے، کون ہے جو رشتہئِ محبت کو استورار رکھتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار