

Loading content...
انبیاء ورسل علیہم الصلوات والسلام اور آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام ہیں، عبادت کیلئے وسیلہ قبلہ ہے، اور معاملات کا وسیلہ مومنین ہوتے ہیں، یہی توحید ظاہری ہے، یعنی ہم جو بھی رویہ مومنین سے رکھیں گے وہ بالواسطہ توحید سے ہوگا، جیسا کہ حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ فرمائے گا کہ میں بھوکا تھا تو نے مجھے کھانا نہ دیا، میں بیمار تھا تو عیادت کو نہ آیا وغیرہ وغیرہ یعنی توحید ظاہری ہی انسان کو جھوٹا سچا کرتی ہے، نماز روزہ پہچان نہیں اور توحید ظاہری کا مرکز زمانہ حاضر کا امام ہوتا ہے، کیونکہ مومن کو بھی تو ان کی ولا ومؤدت کی وجہ سے یہ مقام ملتا ہے، اس لئے جملہ حقوق پر ان کا حق غالب رہے گا اور اصل پہچان ان کی ذات پاک ہوگی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار