

Loading content...
یعنی ان سے منسوب علم پاک کو بنانے سنوارنے میں، اس کی صفائی یا جھاڑو برادری کر کے، ان کی وجہ سے مومنین کی خدمت کرنا بھی گویا ان کی خدمت ہے، میں نے گذشتہ اوراق میں ایک بادشاہ کی دعوت کی مثال دی تھی، اب آپ خود دیکھیں بادشاہ کسی کو دعوت دیتا ہے اور اس کی خدمت پر وہ کسی اپنے خادم کو لگا دیتا ہے تو یہ بھی تو ایک طرح سے بادشاہ ہی کی خدمت ہے عرفاء نے توحید کے دو حصے بتائے ہیں، ایک توحید ظاہری اور ایک توحید باطنی، ہمارا باطنی توحید سے رابطہ ناممکن ہے، نہ ہم خالق کو دیکھ سکتے ہیں، نہ اس سے رابطہ پیدا کر سکتے ہیں، نہ اس سے بات کر سکتے ہیں، نہ اس کا بلاواسطہ سجدہ کر سکتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار