

Loading content...
ایک مومن کا دوسرے پر یہ بھی ایک فرض ہے کہ وہ اس کی خدمت کرے یعنی خود بھی خدمت کرے، اگر خود نہیں کر سکتا تو اپنے خادموں سے اس کی خدمت کرائے، اس کے بھی بہت زیادہ دنیاوی اور اخروی فوائد وفضائل بیان ہوئے ہیں ،اس حق سے بھی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حق پر استنباط کیا جا سکتا ہے کہ جب مومن کی خدمت کے اتنے فضائل ہیں تو مالک ِمومنین عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت کے کیا فضائل ہوں گے؟ اور یہ میں بابِ نصرت میں بیان کر چکا ہوں کہ خدمت نصرت سے اخص واہم ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار