

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں اپنے مالک عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور وخروج کی تعجیل کیلئے جو بھی ہو سکتا ہے اسے کرنا فرض ہے، اس دور میں ہمارے پاس دعائے تعجیل فرج سے بڑھ کر نصرت کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے اس لئے ہمیں حضور قلب سے دن رات دعا کرنا چاہیے کہ ان کا خروج جلدی ہو، ان کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام جلدی ہو اور ان کا گھر پاک جلدی آباد ہو، نصرت کا دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ ہم اپنی اصلاح کریں اور برائی سے مکمل توبہ کرلیں، سابقہ امتوں میں اعمال کی نیت آخرت کا حصول تھا، پھر دیگر آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کے دور میں ان کی مال، جان، اولاد، قلم، زبان اور شمشیر سے نصرت فرض تھی، اب ہم ان مومنین جیسی نصرت تو نہیں کر سکتے، ہاں ان کا کردار اپنا کر نصرت کر سکتے ہیں اور اپنے جملہ اعمال کی نیت یہ تو کر سکتے ہیں کہ اس کی جزا اگر خالق کل عطا فرمانا چاہتا ہے تو اس کو ہمارے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کی خوشیوں کی تعجیل میں بدل دے، یعنی ہمارے اعمال کی نیت ہی تعجیل فرج کی ہو یہ بھی اس ذات پر دنیا وعقبیٰ قربان کرنے کے مترادف ہے، یعنی نافرمانی کو چھوڑنا، نیکی کو اختیار کرنا، دعائے تعجیل مسلسل کرنا، زبان وقلم وکردار سے اس ذات کے ناصرین پیدا کرنا اور ان کے ذکر پاک کو رواج دینا بھی ان کی نصرت ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار