

Loading content...
ہم میں سے کچھ لوگ ان کی ذات پاک سے اجنبی ہیں، کچھ صرف ظاہرداری کرتے ہیں، اور دل سے ان کی غیبت کا افسوس نہیں کرتے، ان کے دکھوں کو دل سے محسوس نہیں کرتے، وہ دن رات گریہ کناں ہیں، سوگوار ہیں، ہمیں اس کا احساس تک نہیں اور ہم ماتم مجلس عزاداری ایک رسم کی طرح کرتے ہیں، حالانکہ ظاہری محبت جتلانا اور رسمی اظہارِ ہمدردی کرنا اور اوپر سے دوستی جتلانا منافقت کہلاتا ہے، مولا ہم سب کو بچائے، منافق غیروں میں سے نہیں ہوتے، اپنوں ہی میں موجود رہ کر غیر ہوتے ہیں، جو ظاہرداری کرتے ہیں، اس دورِ غیبت میں سب سے بڑا فریضہ نصرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار