

Loading content...
مومن کے حقوق میں سے سب سے اہم حق ہے اس کی نصرت کرنا، مومن کی نصرت اللہ کی نصرت کے برابر ہے ،انسان کے متعلقین چار طبقوں میں تقسیم ہوتے ہیں، پہلا طبقہ وہ ہوتا ہے کہ جو اجنبی کہلاتا ہے یعنی ان کا اس کے نفع نقصان غمی اور خوشی سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا، دوسرا طبقہ ظاہر دار کہلاتا ہے ان کا تعلق انسان کے معاملات میں صرف ظاہرداری پر مبنی ہوتا ہے قلبی لگائو نہیں ہوتا، وہ دکھ درد میں صرف زبانی جمع خرچ کر کے وقت گزاری کرتے ہیں، تیسرا طبقہ دشمن کہلاتا ہے اور چوتھا طبقہ دوست کہلاتا ہے، حقیقی طور پر اس چوتھے طبقے کے علاوہ باقی تینوں دشمن ہی کی صف میں شمار ہوتے ہیں فرمان ہے ،خاذل قاتل کا بھائی ہے، یعنی ایک قتل کرتا ہے اور ایک قتل ہونے دیتا ہے، یہ دونوں برابر ہیں، مثلاً ایک اندھا آدمی کنویں میں گر رہا ہو اور ایک شخص دیکھ کر خاموش رہتا ہے تو یہ اس کا قاتل ہے ،دوست وہ ہے جو نصرت کرتا ہے، باقی طبقے دشمنوں کی لسٹ میں شمار ہوتے ہیں، اسی سے خود اندازہ کریں کہ جو اپنے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت نہیں کرتا وہ کون ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار