

Loading content...
مگر ہم اپنے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے بہت خود غرض واقع ہوئے ہیں، ہم ان کو ان کے اجدادِ طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا پرسہ دیتے ہیں اور چار آنسو بہا کر بتاتے ہیں کہ ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،مگر جب رو دھو کر فارغ ہوتے ہیں تو انہیں اپنی اغراض کی ایک بہت لمبی لسٹ تھما دیتے ہیں اور اس تعزیت کے بدلے میں دنیا کی ہر چیز کا مطالبہ بھی کرتے ہیں اور آخرت کی بھی کوئی چیز ایسی نہیں چھوڑتے جو ہم ان سے مانگ کر نہ آتے ہوں، لمبی لمبی دعائیں کرتے ہیں کہ ہمیں جنت دے، حوریں دے، کوثر دے، پیسہ دے، مال و دولت سے مالا مال کردے، اولاد، بیوی، سکھ، چین، جانے کیا کیا مانگتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ خلوص کے منافی ہے، کیونکہ ہم جب اپنے کسی دوست کے ہاں تعزیت کیلئے جاتے ہیں تو کبھی بھی کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتے، بلکہ اگر کوئی مقروض بھی ہو تو ایسے موقعہ پر ہم اس کا مطالبہ بھی نہیں کرتے، مگر اپنے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کے معاملے میں سارے اصول بالائے طاق رکھ کر ہر قسمی اغراض اور مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں، یہ باتیں خلوص کے منافی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار