

Loading content...
مومن کے حقوق میں یہ بھی ہے کہ اس کے معاملات میں نیت خالص ہو خلوص طمع کی ضد ہے، یعنی لالچ لالچ ہے چاہے جنت ہی کا کیوں نہ ہو ،مومن کے مومن کی خیر مانگنے کی واحد وجہ محبت ہو نہ کہ کوئی ذاتی غرض، انسان اپنی اولاد کو کھلاتا پلاتا ہے مگر کبھی دل میں خیال بھی نہیں کرتا کہ اس کی بھی جزا ملے گی، انسان ماں باپ کی قبر پر جاتا ہے تو یہ نہیں سوچتا کہ اس کی جزا ملے گی، بلکہ وہاں جو نیک اعمال کر آتا ہے اس کی جزا بھی انہی کو دے آتا ہے ان کے ایصال ثواب کیلئے بہت کچھ خرچ بھی کرتا ہے، اس کی جزا کا اپنے لئے تصور بھی نہیں کرتا ہے، اسی طرح اپنے بھائی کیلئے جو بھی کریں اس کی جزا اور صلہ اور داد تک کی خواہش نہ کرنا، یہی خلوص ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار